کراچی میں سنار کی دکان سے ایک کلو سونا، 80 لاکھ روپے چوری

May 24, 2021

کراچی میں تین تلوار کے قریب سنار کی دکان سے ایک کلو سونا اور 80 لاکھ روپے چوری کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے مطابق آج جب دکان میں آئے تو تجوری ٹوٹی ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، عمارت کے چوکیدار کا بیان بھی لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل اسی مارکیٹ میں واقع دکان میں 10 کلو سونے کی چوری کی واردات ہوئی تھی، دکاندار خود واردات میں ملوث نکلا تھا۔