معروف بھارتی گلوکارہ الکا عمران عباس کی آواز کی دیوانی

May 25, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس کی آواز کی بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک بھی دیوانی ہوگئیں۔

انہوں نے عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے اچھی کرتے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ماضی کا مقبول ترین گیت گنگناتے ایک ویڈیو اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی۔

ڈرائیونگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں عمران عباس کو 2003 میں ریلیز کی گئی بھارتی فلم چوری چوری کے گانے ’تو میرے سامنے‘ گاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

عمران عباس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 90 کی دہائی کے گانوں سے اپنی محبت کا بتایا اور کہا کہ الکا یاگنک اور ادت نارائن کے گیتوں سے میری محبت کی کوئی انتہا نہیں۔

اس سے قبل بھی عمران عباس کی ’کورلش عثمان‘ کی اداکارہ اچیلیا کے ہمراہ بالی ووڈ کا گانا ’سمے نے یہ کیا کیا‘ گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

عمران عباس اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی کافی شہرت حاصل کرتے جارہے ہیں۔