نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر، کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ لگانے کا پلان

May 25, 2021

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ( این ایچ پی سی) میں کرکٹرز کا کنڈیشننگ کیمپ لگانے کا پلان بنایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور پاکستان ٹیم منیجمنٹ کے درمیان مشاورت ہو گئی ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور دیگر کوچز کنڈیشننگ کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز بھی کنڈیشننگ کیمپ میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل نہ ہونے والے کرکٹرز کو کنڈیشننگ کیمپ میں بلایا جائے گا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔