وزیر اجمل چیمہ کا جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اعزاز میں عشائیہ

May 25, 2021

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اعزاز میں صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے عشائیہ دیا۔ جس کا اہتمام بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں کیا گیا۔

اس عشائیے میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے ممبران نے شرکت کی، جن میں جہانگیر ترین سمیت راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، سلمان نعیم، خرم لغاری اور زوار وڑائچ شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عبد الحئی دستی، امیر محمد خان، عمر آفتاب ڈھلون، امین چودھری فیصل جبوآنہ، عون چودھری اور بلال وڑائچ بھی عشائیے میں شریک تھے۔