سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

May 26, 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ نئے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کے دام 2 ہزار 443 روپے بڑھ کر 96 ہزار 665 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 1907 ڈالر فی اونس ہے۔