حکومت یورپی یونین کے ناجائز مطالبے کیخلاف ڈٹ جائے، سراج الحق

May 26, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطابہ کیا ہے کہ حکومت یورپی یونین کی ناجائز ڈیمانڈ کے خلاف ڈٹ جائے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہاکہ پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے، حکمرانوں نے ملک کا سب کچھ لوٹ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علما و مشائخ وطن میں لاکھوں، کروڑوں لوگوں کا مرکز و محور ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مشائخ عظام دین کو عزت دلاتے ہوئے قوت بن جائیں۔