سگریٹ پینےوالوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

May 28, 2021

کینسرکا پھیلاؤ بھی سگریٹ نوشی کی لت چھڑوانے میں ناکام رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ تمباکونوشی کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ایک ارب 10 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور صرف 2019 میں تمباکو نوشی سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 80 لاکھ تھی۔