پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار ریکارڈ کاروبار

May 28, 2021

46 مہینوں کے بعد 100 انڈیکس کی 47 ہزار میں واپسی ہوئی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار ریکارڈ کاروبار ہوا ہے، 2004 کا 17 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

رواں ہفتہ پانچ روز 6 ارب 18 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، رواں ہفتے کی یومیہ اوسط ایک ارب 23 کروڑ شیئرز رہی۔

اس سے پہلے 2004 میں یہ اوسط 88 کروڑ شیئرز رہی تھی جو آج ٹوٹ گیا۔

شیئرز بازار میں آج 95 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کاروبار بندش پر 64 ارب روپے بڑھ کر آٹھ ہزار 131 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 126 پر بند ہوا ہے۔