امیتابھ بچن سنی لیونی کے پڑوسی بن گئے

May 29, 2021

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اداکارہ سنی لیونی کے پڑوس میں گھر خرید لیا۔

امیتابھ بچن نے 31 کروڑ مالیت کا نیا اپارٹمنٹ خریدا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 5184 اسکوائر فٹ بتایا جارہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سینئر اداکار کے اپارٹمنٹ میں 6 پارکنگ ایریا ہیں۔

امیتابھ بچن کے اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی اسکوائر فٹ بتایا جارہا ہے۔

گزشتہ ماہ سنی لیونی نے بھی ممبئی میں انہی اپارٹمنٹس میں سے ایک اپارٹمنٹ اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے خریدا تھا۔

اداکارہ کے نئے لگژری اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ ایریا ہیں جبکہ کارپیٹ ایریا 3 ہزار 967 مربع فٹ ہے۔