بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے ممبئی میں 16 کروڑ روپے مالیت کا گھر خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 40 سالہ اداکارہ نے اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے یہ پراپرٹی خریدی۔
کہا جارہا ہے کہ اداکارہ کے نئے لگژری اپارٹمنٹ میں تین پارکنگ ایریا ہیں جبکہ کارپیٹ ایریا 3 ہزار 967 مربع فٹ ہے۔
دوسری جانب سنی لیونی سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتی ہیں، سنی لیونی نے فٹبال کھیلتے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ فٹبال روایتی انداز میں نہیں بلکہ وہ فٹبال کو اپنے پیروں اور کندھے پر اچھال کر کرتب دکھا رہی تھیں۔