قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نوید قمر

May 30, 2021

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو میں نوید قمر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لیڈر آف دی اپوزیشن ہیں ۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف اپوزیشن کو لیڈ کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔