فلک شبیر ٹک ٹاک پر سارہ سے زیادہ مقبول

May 31, 2021

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار فلک شبیر مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان سے زیادہ مقبول ہوگئے۔

فلک شبیر کےمختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تصدیق شدہ اکاؤنٹ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد گلوکار انسٹاگرام کے بعد اب ٹک ٹاک پر بھی چھا گئے ہیں۔

دوسری جانب سارہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بات کریں تو اُن کے فالوورز کی تعداد صرف چار لاکھ 68 ہزار سے زائد ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ گلوکار ٹک ٹاک پر اپنی اہلیہ سے کافی زیادہ مقبول ہیں۔

گلوکار نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف ایک شخص کو فالو کیا ہوا ہے جو کوئی اور نہیں اُن کی اہلیہ سارہ خان ہیں۔

فلک شبیر کی اب تک کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر 12 اعشاریہ 4 ملین لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

سارہ خان سے شادی کے بعد ہی فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔