• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار فلک شبیر گلوکاری کی دُنیا کے بعد اب انسٹاگرام پر بھی چھاگئے۔

فلک شبیر کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گلوکار کو انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی دس لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فلک شبیر نے ابھی تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کے ساتھ دلکش تصویریں شامل ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ فلک شبیر اپنے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی مداحوں کو انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس کے ذریعے آگاہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

سارہ خان سے شادی کے بعد ہی فلک شبیر کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔

تازہ ترین