اللّٰہ کرے ملکی معیشت اچھی ہوجائے، دعا گو ہوں، قمر زمان کائرہ

June 01, 2021

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرے معیشت اچھی ہو، یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے میں دعاگو ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتےہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم بنا تو حکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تتر بتر ہونے سے حکومت کو یقینا فائدہ ہوا ہے، پوچھتا ہوں پی ڈی ایم کو اس حالت میں لانے کا ذمہ دار کون ہے؟

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ دیکھنا یہ ہے کونسی جماعت ہے جو حکومت کو بغلیں بجانے دے رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کے علاوہ بھی ایک اور گروپ سامنے آچکا ہے، بہت سے لوگ پنجاب حکومت کو چھوڑ چکے ہیں اور ان کے سامنے کھڑے ہیں۔