وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال ترقی کی شرح کا واقعی برا حال تھا۔
زیارت میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے اپنی حکومت کے ترقی کے لیے اقدامات کے ساتھ انہوں نے اعتراف بھی کیا۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اب ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے تو مخالفین پھر سے شور مچارہے ہیں۔
عمران خان نے دوران تقریر شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ اگلے برس سے ملک میں ترقی کی شرح مزید بڑھے گی۔
دوران خطاب انہوں نے بلوچستان کی ترقی کےلیے کئی بڑے وعدے کیے اور یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہو۔