• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا اپوزیشن پر قومی مفاد داؤ پر لگانے کا الزام


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیرفطری اتحاد اپنے ہی بوجھ تلے دب کر دم توڑ چکا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں عثمان بزدار نے اپوزیشن پر قومی مفاد کو داؤ پر لگانے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کرکے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہی ہے۔

اس دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو محکمہ اطلاعات میں اصلاحات پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معاون خصوصی کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی اقدامات کو اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دیا اور آسانیاں پیدا کی ہیں، سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر شوبازی کی گئی۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بجٹ میں صوبے کے عوام کو مزید سہولتیں دیں گے، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

دوران ملاقات فردوس اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم گھر کے رہے نہ گھاٹ کے، ملک کے بدنام زمانہ ٹھگ سیاست سے آؤٹ ہوچکے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو ہٹانے کے دعوے کرنے والے اب خود غیرفطری اتحاد سے ہٹ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاہ کار اپنی کرپشن کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کی ترقی کو سیاہ کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ پاکستان کو نوچ کر کھانے والوں کو کوئی شرم ہےنہ حیا، پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

تازہ ترین