احمد شہزاد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

June 03, 2021

قومی کرکٹر احمد شہزاد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ ﷲ عظیم ہے،مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تم خوش قسمت ہو۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی احمد شہزاد کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ماشاء ﷲ مبارک ہو بھائی‘۔

کرکٹر عمر امین، کامران اکمل، محمد نواز سمیت دیگر کھلاڑی اور سیکڑوں مداح بھی احمد شہزاد کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دے رہے ہیں۔