’لیجنڈز بوڑھے نہیں ہوتے‘، شعیب ملک کی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد

June 03, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دلچسپ انداز میں دی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے اپنی اور وسیم اکرم کی ایک تصویر شیئر کی۔

شعیب نے لکھا کہ ’لیجنڈز بوڑھے نہیں ہوتے، بلکہ وہ مزید عظیم ہوجاتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی لاجواب سرپرستی کا ایک اور سال ہوگیا۔

شعیب ملک نے اپنے سابق کپتان کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔