روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

June 04, 2021

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قد میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 17 پیسے کم ہوکر 154 روپے 62 پیسے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 19 پیسے بڑھی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 155 روپے 20 پیسے ہے۔