سربراہ ماحولیاتی پروگرام اقوامِ متحدہ کا پاکستان کا شکریہ

June 05, 2021

اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت سربراہ نیچر فار کلائمیٹ برانچ، ایکو سسٹم ڈویژن ٹم کرسٹوفرسن نے حکومتِ پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

عالمی یومِ ماحولیات پر اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت سربراہ نیچر فار کلائمیٹ برانچ، ایکو سسٹم ڈویژن ٹم کرسٹوفرسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی حکومت کا اس سال ماحولیات کے عالمی دن پر میزبان بننے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے جنگلات لگا کر اور دیگر ایکو سسٹم بحال کر کے اچھے اقدامات کیئے ہیں، ہماری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قدرتی سرمائے کے کم ہونے میں کمی آئی ہے۔

ٹم کرسٹوفرسن نے کہا کہ قدرتی سرمائے کے حوالے سے یہ باقی دنیا کے ممالک بالخصوص ایشائی ممالک کے برعکس ہے، ابھی بھی قدرتی سرمایہ بڑھانے میں مزید کام کرنے کی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ درست وقت میں درست درخت لگائے جائیں، ضروری ہے کہ مقامی درخت لگائے جائیں، حکومت مقامی آبادی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ مقامی سطح پر نوکریاں پیدا ہوں۔

ٹم کرسٹوفرسن نے یہ بھی کہا کہ حکومت لوگوں تک یہ بات پہنچانے میں کامیاب رہی ہے کہ نیچرمیں سرمایہ کاری کرنا اہم ہے، نیچر میں سرمایہ کاری کا مقصد ہے کہ مستقبل میں زندگیاں بہتر ہوں۔