رانا ثنا اللّٰہ کا فواد چوہدری کے بیان پر محتاط ردعمل

June 05, 2021


رانا ثنا اللّٰہ نے فواد چوہدری کے بیان پر محتاط ردعمل دے دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے لیے جواب تو ہے، لیکن نامناسب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی اوپر بیٹھ کر اپوزیشن کو گالیاں دیتاہے، کرپشن کا راگ الاپتا ہے، حکومت نے پوری قوم کے ساتھ فراڈ کیا، یہ کرپشن کرپشن کا راگ الاپتے رہتے ہیں۔

رانا ثنا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر عہدے کے افسر دو دو تین تین کروڑ روپے دیکر لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں الیکشن کرواتے ہیں تو یہ لوگ گھروں سے نہیں نکل سکیں گے۔

رانا ثنا نے بلاول بھٹو کو بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بات حقائق کے برعکس ہے، بلاول بھٹو کوسمجھنا چاہیےصدر یا وزیراعظم نواب شاہ یا سندھ کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہوتا ہے۔