حافظ آباد: 10سالہ بچی کے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ڈی پی او

June 06, 2021

حافظ آباد کے علاقے پنڈی بورے میں 10 سالہ بچی کے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ڈی پی او محمد معصوم کا کہنا ہے کہ بچی کو دارالامان بھجوا دیا گیا ہے۔

بچی کی والدہ نے ایف آئی آر میں موقف دیا کہ شوہر، بیٹی کی شادی زبردستی کروارہا تھا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں باپ سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔