جنوبی افریقا :خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش

June 09, 2021

جنوبی افریقا کی خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا کی رہائشی 37 سالہ سیتھول نامی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق ان بچوں کو چند ماہ کے لیے انکیبیوٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔