آئندہ عام انتخابات 2023 ءمیں ہی ہونگے، گورنر پنجاب

June 09, 2021

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے اپوزیشن پر واضح کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2023 ءمیں ہی ہوں گے، عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت کا آخری دن بھی مکمل کریں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسے سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے گورنرہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس میں گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کریں۔

چوہدری محمد سرور نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے الیکٹورل ریفارمز کی مخالفت در حقیقت دھاندلی کی حمایت ہو گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔

سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔