امریکہ میں چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں، سینیٹ میں بل منظور

June 10, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی سینیٹ میں منگل کو ایک بل منظور ہوا جس کے تحت امریکہ کی چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔ برطانوی میڈیاکے مطابق اس بل کے تحت امریکی حکومت کے زیر استعمال موبائل فونز وغیرہ پر ٹک ٹاک ڈاون لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ چینی حکومت سے منسلک کمپنیوں کے بنائے گئے ڈرونز کی خریداری پر بھی ممانعت ہوگی۔اس بل کے تحت سفارتکاروں اور تائیوان کے فوجیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ امریکہ میں سرکاری دوروں کے دوران اپنے ملک کا جھنڈا نمایاں رکھ سکتے اور اپنی وردی پہن سکتے ہیں۔