ابوظبی میں صرف کورونا ویکسین لگوانے والوں کو عوامی مقامات پر داخلے کی اجازت ہوگی

June 10, 2021

متحدہ عرب امارات کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ابوظبی میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا۔

نئی پابندیوں کے تحت خریداری مراکز، مالز، ریستوران، کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر صرف ایسے افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے یا ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔