میونسپل کارپوریشن، بلڈنگ و نقشہ برانچ کی ہدف سے 3گنا زائد وصولی

June 11, 2021

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ بلڈنگ و نقشہ برانچ نے مالی سال 2020-21 کے11ماہ میں ہدف سے 43کروڑ روپے اضافی وصول کر لئے۔ کارپوریشن کو رواں مالی سال کے لئے 27 کروڑ روپے آمدن کاہدف دیا گیا تھا تاہم سابق ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے وصولیوں کے اہداف کے لئے تشکیل دی گئی پالیسی کے تحت کارپوریشن نے11 ماہ میں 70 کروڑ روپے سے زائد آمدن کا ہدف مکمل کرلیا ۔ چیف میٹرو پولیٹن افسر علی عباس بخاری کے مطابق ہم موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق محدود وسائل میں کام کررہے ہیں، ای سسٹم کے تحت تعمیراتی شعبے کو پروموٹ کیا جارہا ہے اور بلڈرز کو سہولتیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مکمل ہونے تک یہ آمدن ایک ارب تک پہنچائی جائیگی۔