بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآ مد

June 11, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر واہ پولیس نے بارودی مواد و دیگر متعلقہ سامان برآمد ہونے پر 2 ملزموں کو گرفتار کرکے انسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7اوردیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نےملزمان رحمان ولی اور اشرف خان سے 50 کلو گرام بارودی مواد، 25رول سیفٹی فیوز وائر (5000میٹر) اور2500ڈیٹو نیٹر برآمد کرلئے ۔