امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ’بگاڑ‘ ممکن نہیں: بورس جانسن

June 11, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں بگاڑ ممکن نہیں، صدر جو بائیڈن سے ملاقات لاجواب رہی۔

انہوں نے کہا کہ جی سیون سمٹ آج سے شروع ہورہی ہے، ویکسین اور ماحولیاتی تبدیلی جی سیون کانفرنس کا ایجنڈا ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد ناردرن آئرلینڈ کی صورت حال پر جو بائیڈن نے سرزنش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سو ملین سے زائد اضافی ویکسین غریب ممالک کو دے گا، غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی کا عمل آئندہ چند ہفتوں سے شروع ہوگا۔