ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، فاروق ستار

June 11, 2021

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے وارننگ دے دی۔

پیر الہٰی بخش (پی آئی بی) کالونی میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے 40 اوور کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ 43 برس قبل اے پی ایم ایس او نے شہری حقوق کی جنگ کا آغاز کیا، یہ واحد طلبہ تنظیم ہے، جس نے سیاسی جماعت قائم کی۔

اُن کا کہنا تھاکہ 70 برس سے پاکستان میں روایتی سیاستدان حکومت میں ہیں، اب ایم کیو ایم کے کسی دھڑے کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو سالانہ 4 سو ارب کی ضرورت ہے، صاحب اقتدار سندھ سے تعلیمی کوٹا سسٹم ختم کریں۔