وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو روتے، چیختے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
بجٹ تقریر کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہاکہ ہم چاہ رہے تھے شوکت ترین اس سے بھی لمبی تقریر کرتے۔
انہوں نے کہاکہ شوکت ترین کی تقریر میں طوالت اس لیے چاہتے تھے کہ اپوزیشن کو روتے،چیختے، کتابیں بجاتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہاکہ میں خاص طور پر خرم دستگیر کو دیکھ کر خوش تھا، وہ تھوڑی دیر کتاب بجاتے اور پھر تھک کر بیٹھ جاتے۔
اُن کا کہنا تھاکہ ہمیشہ بجٹ پر سن کر تنقید کرنی چاہیے، شوکت ترین کا کسی نے بھی ایک لفظ نہیں سنا۔