شہناز شیخ نے جلد ہی نئے انداز میں سامنے آنے کا عندیہ دے دیا

June 12, 2021

کراچی (آئی این پی) طویل عرصے سے شوبز سے دور معروف اداکارہ شہناز شیخ نے جلد ہی نئے انداز میں سامنے آنے کا عندیہ دے دیا۔ شہناز شیخ نے ایک طویل مدت بعد عمران عباس، مرینہ خان، ماریہ واسطی کے ہمراہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی زینت بنائی۔ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کیلئے کچھ نیا جلد سامنے لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس حوالے سے ساتھ کام کررہے ہیں یا مداحوں کیلئے وہ کیا نیا لانے والی ہی۔ واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی میں اداکاری و میزبانی کے مختصر کیرئیر میں ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی شہناز شیخ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر کپڑوں کا کام شروع کیا تھا۔ماضی کی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ سوشل میڈیا پر بھی کم و بیش ہی دکھائی دیتی ہیں، لہٰذا ان کے مداحوں کیلئے ایک طویل مدت بعد یہ پیغام کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ شہناز شیخ نے ماضی میں پاکستان کے سدا بہار ڈراموں تنہائیاں اور ان کہی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔