بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکشن میں اپنی آواز رجسٹر کرائیں ،چوہدری وسیم اختر

June 12, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب چوہدری وسیم اختر نے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا یہ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کا اہم دن ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے حصہ لیں اور اپنی آواز رجسٹر کرائیں۔