لاہور: روٹی کی قیمت 10 روپے ہوگئی

June 12, 2021

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں روٹی کی قیمت 8 روپے سے بڑھا کر دس روپے کر دی گئی۔

اس حوالے سے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے سے بڑھ کر 1070 روپے میں مل رہا ہے۔

تندور مالکان نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تندور مالکان سے بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ ہوگا۔