پی پی اور ایم کیو ایم کی تعصب زدہ سیاست نے شہری سندھ کو زندہ درگور کردیا، مصطفی کمال

June 13, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی لسانی و تعصب زدہ سیاست نے شہری سندھ کو زندہ درگو رکردیا ہے اقتدار و وسائل پہ قابض حکمرانوں نے بلدیاتی نظام کو معطل کردیا جہاں ایک جانب آئین پاکستان کی دھجیاں اُڑا دی ہیں تو وہیں دوسری جانب عوام کو تمام بنیادی ضروریات سے بھی محروم کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں معززین شہر‘ تاجر برادری اور مختلف شعبہ بائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔