جمہوریہ آئرلینڈ: کورونا کے 315 مریضوں کی تشخیص، آئندہ ہفتے سے ویکسینیشن شروع ہوگی

June 13, 2021

جمہوریہ آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے 315 اور شمالی آئرلینڈ میں 70 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈبلن سے آئرش محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا کے 63 مریض ہیں، جبکہ 22 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سے ملک کی ایک ہزار سے زیادہ فارمیسیز کورونا ویکسین لگانا شروع کر رہی ہیں۔

فارمیسیز 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو جانسن ویکسین کی ڈوز لگائیں گی۔