محمد عامر نے پاکستان کے لیے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کردیا

June 14, 2021


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ان کے گھر آئے اور بہت سے معماملات پر ان سے بات چیت کی۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی سی ای او کسی پلئیر کے گھر آیا ہو۔

محمد عامر نے کہا کہ معاملات کلئیر ہوئے تو وہ پاکستان کے لئے دستیاب ہیں، پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہیں ہی ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان کرنا ہے۔