قومی اقتصادی نظام گہری کھائی میں دھنسا ہوا ہے ، لیاقت بلوچ

June 15, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی اور سیاسی، انتخابی، قومی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے وکلاءوفد اور ریلوے پریم یونین کے چیئرمین ضیاءالدین انصاری، صدر محمد انور شیخ سے ملاقات میں کہا ہے کہ قومی اقتصادی نظام گہری کھائی میں دھنسا ہوا ہے۔ ایڈہاک ازم، بجٹ کے خوشنما الفاظ اور اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے غریب، مزدور، محنت کش اور ملازمین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ انھوں نے لاہور میں زیرتعلیم بیرونی ممالک کے طلبہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ حکومت بیرونی دبا ؤ سے آزاد ہوکر یونیورسٹیز، پروفیشنل اداروں اور بڑے معیاری دینی مدارس کی حوصلہ افزائی کرے تو اسلامی ممالک کے طلبہ وطالبات کیلئے ملک میں بہترین مواقع میسر آسکتے ہیں۔