پولیو کے خاتمے کیلئے قانون سازی، ویکسی نیشن کارڈ جاری کیا جائے، لخت حسنین زیدی

June 16, 2021

کراچی(پ ر) پولیو انسداد کمیٹی ضلع وسطی کے رکن سید لخت حسنین زیدی نے وفاق اور حکومت سندھ سے اپیل کی ہےکہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے قانون سازی کریں ،موجودہ نرم پالیسی کی وجہ سے ملک سے پولیو ختم نہیں ہوگا،ضروری ہے کہ بچوں کے قطرے پلانے کے بعد ویکسی نیشن کارڈ جاری کیا جائے جس میں تاریخ کا اندراج ہو اورپولیو کارڈ کو ب فارم کی طرح لازمی قرار دیا جائے ۔