ٹیکس وصولی پر تاجروں کے تحفظات دور کریں گے،وزیر خزانہ

June 16, 2021

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ دانستہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ کی سطح پر ہوگا۔ اس میں سے ایف بی آر کا جو کردار بجٹ میں تجویز کیا ہے وہ بھی ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کے مقدمات سال ہا سال عدالتوں میں لٹکے رہتے ہیں اس لیے نیا نظام لانے کا فیصلہ کیا۔