گن پوائنٹ پر لوٹنے والا گینگ گرفتار ، 8 موٹر سائیکل16 موبائل اور اسلحہ برآمد

June 16, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نون پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے والا خطر ناک گینگ گرفتار کرلیا ہے،6 ملزمان پر مشتمل یہ گینگ اسلام آباد میں 20اور راولپنڈی میں ایک واردات میں ملوث ہے، ملزمان سے چھینے گئے 8 موٹر سائیکل ،16قیمتی موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان میں گینگ کے سرغنہ علیم خان عرف حاجی سمیت رضوان ، محب اللہ، شاہد عطا ء ، مہہ زبان اور سلامت خان عرف فیصل شامل ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ،۔