مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

June 16, 2021


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔

واضح رہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقے میں کل رات سے سرچ آپریشن جاری ہے۔