مشترکہ مفادات کونسل کا نئے بجٹ کے بعد پہلا اجلاس کل طلب

June 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے نئے بجٹ کی تقریر کے بعد مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سی سی آئی کا اجلاس کل شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

سی سی آئی کے بجٹ کے بعد ہونے و الے پہلے اجلاس میں صوبوں کو فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔