• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی ہنگامہ، بجٹ بحث پر مشاورت، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

حکمران جماعت تحریک انصاف نے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی بجٹ پر تقریر کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور بجٹ بحث پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

حکومتی جماعت اپنے پارلیمانی اراکین کی موجودگی میں ایوان کی کارروائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین