• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلوں سے متعلق اہم فیصلہ


وفاقی وزرات تعلیم نے انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں بروقت داخلوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور تیز کردیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلوں کو یقینی بنانے کے آپشنز زیر غور آئے۔

وزارت تعلیم کے اعلامیے کے مطابق طلبا سے متعلق فیصلے انجینئرنگ کونسل اور ایچ ای سی کے اجلاس میں ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان کے منتظر تمام طلباء کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ای کیٹ امتحان میں ایسے تمام طلبا بیٹھ سکیں گے جن کا امتحان ہوچکا ہے، فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کیمبرج کے اے 2 کے طلبہ بھی ای کیٹ، انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات میں بیٹھ سکیں گے۔

تازہ ترین