بیٹے کے قافلے میں 30 سے زائد معتبرین شامل تھے، جام کمال

June 17, 2021

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ میرے بیٹے کے قافلے میں لسبیلہ کے 30سے زائد معتبرین شامل تھے جو دعوت اور تعزیت کیلئے جارہے تھے قافلے میں صرف دوموبائل سیکورٹی کیلئے تھے اگر سیکورٹی کے معاملات نہ ہوتے تو یہ دو موبائل بھی نہ ہوتے ۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ دنوں لسبیلہ میں بیٹے کے قافلے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سینئر صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو بھی گاڑیاں دیکھ رہے ہیں ان میں پولیس کی 4 گاڑیاں ہیں جس میں سے صرف 2 موبائل اس کے پاس تھے اور باقی 2 موبائل مذکورہ علاقے کے تھے جہاں پروگرام تھامیرا بیٹا، بھتیجا اور لسبیلہ کے بہت سے قابل ذکر لوگ تعزیت اور ایک دعوت پر دوریجی اور لوہی گئے۔