اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ماحول پرامن رکھا جائے، پرویز الٰہی

June 17, 2021

اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ماحول پرامن رکھا جائے، پرویز الٰہی

لاہور ( نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی ارکان کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی سے گریز کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول پرامن اور خوشگوار رکھا جائے۔