ہمایوں سعید نے کبریٰ خان کو انڈسٹری کی ’ملنگ گرل‘ قرار دے دیا

June 17, 2021

فلم اسٹار ہمایوں سعید نے اداکارہ کبریٰ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ مست ملنگ لڑکی قرار دے دیا۔

انہوں نے کبریٰ خان کی سالگرہ پر ٹیگ کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’کبریٰ انڈسٹری کی سب سے زیادہ مست اور ملنگ قسم کی لڑکی ہیں ۔‘

اداکار نے لکھا کہ آپ کیلئے اس سالگرہ پر بہت سا پیار اور بہت سی دعائیں۔

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ہم یہی توقع رکھتے ہیں کہ آپ کو جو بھی ملے بہترین ملے۔


دوسری جانب کبریٰ خان کی اسد صدیقی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔