عثمان مختار کی اہلیہ کی تصاویر میں مداح ان کی کبریٰ خان سے مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
گزشتہ روز عثمان مختار نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اہلیہ زنیرا نعام کے ہمراہ تصاویر جاری کیں۔
عثمان مختار کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی زندگی کی مبارکباد دی وہیں بڑی تعداد میں مداحوں کا ماننا ہے کہ زنیرا اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل ہیں۔
عثمان مختار کے مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبریٰ خان ہیں۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا کہیں یہ کبریٰ خان کی بہن تو نہیں ہیں؟‘
صارفین کی جانب سے اس ردعمل پر اب تک نہ ہی کبریٰ خان نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی عثمان مختار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کاہ کہ ’زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔‘
اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘
یاد رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔