سیاستدانوں کو تہذیب سکھانے کیلئے اسکول میں داخلہ دلوانا چاہیے، اریبہ حبیب

June 18, 2021

کراچی (آئی این پی) اداکارہ اریبہ حبیب نے پاکستان کے سیاستدانوں کو سیاست میں آنے سے پہلے اسکول میں داخلہ دلوانے کا مشورہ دے دیا۔ اریبہ نے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعے پر پاکستانی سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاستدان کسی فنیشنگ اسکول میں داخلہ لے لیں، جہاں انہیں تہذیب، بات چیت کا طریقہ اور صبروتحمل سکھایا جائے، بتایا جائے کہ کس طریقے سے پیش آنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان ایک جیسے نہیں ہیں بہت سارے اچھے بھی ہیں۔